شیخ زیدہسپتال میں دل کے مریضوں کے علاج معالجے کے لیے ہرقسم کی سہولیات میسرہیں, پروفیسرڈاکٹرظفرحسین تنویر

رحیم یارخان ( ) پرنسپل شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال پروفیسرڈاکٹرظفرحسین تنویرنے کارڈیالوجی وارڈکااچانک دورہ کیااورمریضوں کودی جانے والی سہولیات اوردیگرامورکاجائزہ لیا،کاؤنٹرپرمریضوں کے داخلے کاریکارڈچیک کیا،

انہوں نے وارڈمیں صفائی ستھرائی کوخصوصی طورپرچیک کیااوراس میں مزیدبہترین لانے کی ضرورت پرزوردیا، انجیوگرافی کے لیے داخل مریضوں سے انہوں نے علاج معالجے کے بارے میں مختلف سوالات کئے، جس پرمریضوں نے پرنسپل کوبتایاکہ انہیں علاج معالجے کے لیے بہترین سہولیات مہیاکی گئی ہیں جس پرپرنسپل ڈاکٹرظفرحسین تنویرنے اپنے اطمینان کااظہارکیا

اس موقع پرڈاکٹرعبدالماجداورڈاکٹرقاضی عبدالصمدنے پرنسپل کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ شیخ زیدہسپتال میں دل کے مریضوں کے علاج معالجے کے لیے ہرقسم کی سہولیات میسرہیں پہلے مریضوں کواوپن ہارٹ سرجری کے لیے لاہور، کراچی جاناپڑتاتھاجبکہ اوپن ہارٹ سرجری کی یہ سہولت شیخ زیدہسپتال میں بھی میسرہے جہاں دل کے مریضوں کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری کی جارہی ہے،

اس موقع پرپرنسپل ظفرحسین تنویرنے کہاکہ مریضوں کاعلاج معالجہ اوران کی بہترنگہداشت ہماری اولین ترجیح ہے، تمام ڈاکٹرزاورسٹاف مریضوں کے ساتھ حسن وسلوک سے پیش آئیں، انہوں نے کارڈیالوجی وارڈمیں مزیدبہتری لانے کی ضرورت پرزوردیااوردیگرچھوٹے چھوٹے مسائل حل کرنے کاعندیہ دیا،

اس موقع پرمیڈیافوکل پرسن ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹرعلی برہان مصطفٰی، پی آراوڈاکٹرعمرچیمہ ودیگرموجودتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں