ذہنی امراض میں مبتلاء زنجیروں میں جکڑی ہوئی دوسگی بہنوں کی خبر میڈیا پر نشر ہونے پر وزیراعلی پنجاب کا نوٹس

وزیراعلی پنجاب کا نوٹس

رحیم یارخان ( ) ذہنی امراض میں مبتلاء زنجیروں میں جکڑی ہوئی دوسگی بہنوں کی خبر میڈیا پر نشر ہونے پر وزیراعلی پنجاب کا نوٹس,

دونوں بہنوں کو شیخ زید ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دونوں بہنوں کا علاج شروع ہوگیا۔تفصیل کے مطابق میانوالی قریشیاں کی دو سگی بہنیں 12سالہ شبانہ اور17سالہ فرزانہ جو ذہنی مریضہ ہیں والدین کا مختلف جگہوں سے انکا علاج کرواتے رہے اورگھر میں دونوں بہنوں کو زنجیروں سے باندھ رکھا تھا

گذشتہ روز پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم نے جب دونوں بہنوں کو اس حالت میں دیکھا تو انہوں نے میڈیا کو اطلاع کی جس پر ان دونوں بہنوں کی خبر آن ائیر ہونے پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو ان بچیوں کے فوری علاج بارے ہدایات جاری کیں۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرسخاوت علی رندھاوا نے اپنی ٹیم کو بھیج کر بچیوں کو ان کے والدین سمیت شیخ زید ہسپتال پہنچایا جہاں شعبہ ذہنی امراض کے ا یچ او ڈی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر علی برھان مصطفی نے دونوں بہنوں کا تفصیلی معائینہ کیا

اورپرنسپل پروفیسرڈاکٹر ظفرحسین تنویر کو رپورٹ پیش کی جنہوں نے دونوں بہنوں کے علاج معالجے کے لیے 5رکنی کمیٹی تشکیل دے دی اور دونوں بہنوں کو شیخ زید ہسپتال کے پرائیویٹ بلاک میں داخل کرلیاگیا انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر غلام ربانی کے ہمراہ دونوں بہنوں کا معائینہ کیا اورہدایات جاری کیں کہ ان کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ان کا علاج معالجہ بالکل فری ہوگا ضرورت پڑنے پر ان کو لاہور بھی بھیجا جاسکتا ہے۔اس موقع پر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر علی برھان مصطفی بھی موجودتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں