پولیو ایک خطرناک وائرس ہے ہم پولیو کے خاتمہ کے لیے آخری حدتک جائیں گے, ڈاکٹر اسامہ منیر

رحیم یارخان ( ) ای پی آئی کی ماہانہ میٹنگ ڈپٹی ڈی ایچ او (ہیڈکوارٹر) ڈاکٹر اسامہ منیر پنوستہ کی زیر صدارت ڈی ایچ ڈی سی کے ہال میں منعقد ہوئی جس میں تحصیل رحیم یارخان کے ویکسینٹرز نے شرکت کی۔

ماہانہ میٹنگ میں تمام ویکسینیٹرز نے اپنی اپنی یونین کونسل بارے رپورٹ پیش کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسامہ منیر پنسوتہ نے کہاکہ پولیو ایک خطرناک وائرس ہے ہم پولیو کے خاتمہ کے لیے آخری حدتک جائیں گے اورپولیو کی اس قومی مہم میں اپنا بھرپورکرداراداکریں گے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہرفرد کو پولیو کے خاتمہ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اس کے لیے ان والدین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے جن کے گھروں میں پانچ سال سے کم عمر کے بچے موجود ہیں اوروہ پولیو ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو کے دوقطرے ضرور پلوائیں اوراپنے بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچائیں اورایک ذمہ دار محب وطن شہری ہونے کاثبوت دیں۔

نہوں نے تمام ویکسینیٹرز پر یہ بات زوردیکر کہی کہ وہ اپنے اس قومی فریضہ میں کسی قسم کی کوتاہی اورغفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔ڈاکٹر اسامہ منیر پنسوتہ نے کہاکہ پاکستان میں اب تک32پولیو کے کیس سامنے آچکے ہیں جس پر گورنمنٹ اور محکمہ صحت میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اس سے بیرون ممالک پاکستان کا امیج بھی خراب ہوتاہے۔ انہوں نے تمام ویکسینیٹرز کی ماہانہ رپورٹ کا جائزہ لیا اچھی کارکردگی کے حامل ویکسینیٹرز کی کارکردگی کو بھرپورطریقہ سے سراہا اور دیگرکو اپنے کام میں مزید بہتری لانے کی ضرورت پرزوردیا۔

انہوں نے بچوں کو ویکسینیشن کو سوفیصد حاصل کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا اورکہاکہ ضلع میں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرسخاوت علی رندھاوا کی سربراہی میں پولیو مہم کامیابی کے اہداف حاصل کررہی ہے اور ہم سب مل کر اس میں مزید بہتری لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں