موٹاپےکا شکار صادق آباد کا رہائشی نور حسن انتقال کرگیا۔

لاہور(نیوز ڈیسک ) موٹاپےکا شکار صادق آباد کا رہائشی نور حسن انتقال کرگیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نورالحسن 3 ہفتے سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں اس کا 10 روز قبل آپریشن کیا گیا تھا، ڈاکٹروں نے نورالحسن کا آپریشن کرکے اس کے معدے کا سائز چھوٹا کردیا تھا اور آپریشن کو کامیاب قرار دیا تھا۔آپریشن کے بعد نورالحسن کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ پیر کے روز اچانک انتقال کرگیا۔

واضح رہے کہ صادق آباد سے تعلق رکھنے والے موٹاپے کے شکار ٹیکسی ڈرائیور نورالحسن کو گھر کی دیوار توڑ کر باہر لایا گیا تھا اور ائیرایمبولینس کے ذریعے لاہور بھجوایا گیا تھا۔نورالحسن کا وزن 330 کلو تھا اور وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں