ہیلمیٹ کا استعمال انسانی جانوں کا محافظ ہے : ایم پی اے چوہدری محمد شفیق

رحیم یار خان ہیلمیٹ کے استعمال کے لیے تقریب کا اہتمام

رحیم یار خان : ہیلمیٹ کے استعمال کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ٹی ایم اے حال میں تقریب کا اہتمام : ترجمان پولیس

رحیم یار خان : تقریب میں ڈی پی او عمر سلامت، ایم پی ایز چوہدری محمد شفیق ،چوہدری آصف مجید ، اے ڈی سی آر ڈاکٹر جہانزیب، ڈی ایس پیز فیاض احمد پنسوتہ، جاوید اختر جتوئی ،عباس اختر ،اے ایس پی سلیم شاہ، پٹرولیم ایسوسی ایشن کے ظفر خان مزاری بھی شریک : ترجمان پولیس

رحیم یار خان : پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی جانب سے سے سینکڑوں لائسنس ہولڈرز موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمیٹ دئیے گئے : ترجمان پولیس

رحیم یار خان : ڈی ایس پی ٹریفک فیاض احمد پنسوتہ نے سپاس نامہ پیش کیا : ترجمان پولیس
رحیم یار خان : ہیلمیٹ انسانی جان سے قیمتی نہیں موٹر سائیکل سوار ہیلمیٹ استعمال کریں : ترجمان پولیس

رحیم یار خان : ہیلمیٹ کا استعمال انسانی جانوں کا محافظ ہے : ایم پی اے چوہدری محمد شفیق

رحیم یار خان : ہماری عوام موٹر وے پر چالان کے ڈر سے قانون پر عمل درآمد کرتی ہے لیکن باہر آتے ہی رویہ بدل جاتا ہے : ترجمان پولیس

رحیم یار خان : تقریب میں شرکاء عہد کریں ہیلمیٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے اپنے علاقوں میں پیغام عام کریں گے : ایم پی اے چوہدری محمد شفیق
رحیم یار خان : ڈی پی او عمر سلامت کی ہیلمیٹ مہم کا خیر مقدم کرتے ہیں : ایم پی اے چوہدری آصف مجید

رحیم یار خان : حادثات میں موٹر سائیکل سواروں کی اموات کی وجہ سر کی چوٹ ہوتی ہے : ایم پی آصف مجید
رحیم یار خان : ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے برابر ہے : ڈی پی او عمر سلامت

رحیم یار خان : ضلع بھر ہیلمیٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مہم چلائی : ڈی پی او عمر سلامت
رحیم یار خان : چھوٹے بچے موٹر سائیکل سواری کرتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں :، ڈی پی او عمر سلامت
رحیم یار خان : چھوٹے بچوں کو ڈرائیونگ سے روکنے کے پہلے ذمہ دار والدین ہیں : ترجمان پولیس
رحیم یار خان : ہسپتال جائیں تو موٹر سائیکل حادثات میں زخمیوں کی بڑی تعداد ملتی ہے : ڈی پی او عمر سلامت
رحیم یار خان : پولیس اہلکاروں پر ہیلمیٹ کے استعمال کے لیے سختی کر رکھی ہے : ڈی پی او عمر سلامت

رحیم یار خان : پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پانچ ہزار ہیلمیٹ عطیہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے : ڈی پی او عمر سلامت
رحیم یار خان : پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے صدر ظفر خان مزاری کی خدمات قابل ستائش ہیں : ڈی پی او عمر سلامت
رحیم یار خان : ہماری حکمت عملی کامیابی کی طرف گامزن ہے ہر موٹر-سائیکل سوار ہیلمیٹ پہنے گا : ڈی پی او عمر سلامت
رحیم یار خان : دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ بھی اس کار خیر میں حصہ لیں : ڈی پی او عمر سلامت

رحیم یار خان : آج کی تقریب میں 170 لائسنس ہولڈر موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمیٹ دیئے گئے : ترجمان پولیس

اپنا تبصرہ بھیجیں