“حارث رؤف نے لالا کو آؤٹ کرنے کے بعد ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی”

“حارث رؤف نے لالا کو آؤٹ کرنے کے بعد ہاتھ جوڑ معافی مانگ لی”

کراچی ( ) پی ایس ایل فائیو کے دوسرے ایلیمینٹر میں لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی شاہد آفریدی سے معافی مانگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی،،،،،،
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے دوسرے ایلیمینٹر میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے شاہد آفریدی کو آؤٹ کرنے کے بعد فوری معافی مانگی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فاسٹ بولر حارث رؤف نے شاہد آفریدی کو صفر پر کلین بولڈ کیا تھا، کرکٹ شائقین کی جانب سے حارث رؤف کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ایلیمینٹر میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 25 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں 17 نومبر کو فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔
ملتان سلطانز کی ٹیم 183 رنز کے تعاقب میں 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی، لیتھ کی نصف سنچری بھی ملتان سلطانز کو شکست سے نہ بچاسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں