”نیوزی لینڈ نے بھارت کو سرپرائز دے دیا“،میجر جنرل آصف غفورکا ٹویٹ

راولپنڈی(10جولائی2019ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے والی نیوزی لینڈ ٹیم کو مبارکباد دے دی۔ بھارت کی شرم شکست کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹویٹ نے بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی ہے بھارت کی شرم شکست کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹویٹ نے بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی ہے۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم اور قوم اخلاقی اقدار رکھتی ہے،۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ”نیوزیلینڈ کی ٹیم کو مبارکباد، ٹیم شاندار کامیابی سے آئی سی سی ورڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔اعلیٰ اخلاقی اوقدار رکھنے والی قوم کی ٹیم نے سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا ہے“۔
انہوں نے بلیک کیپس اور جسنڈا آرڈرن کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا ہے اقدار اپنا اثر رکھتی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے سرپرائز دے دیا۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ 2019 ءکے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ کیویز کی جانب سے دیے گئے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دنیا کی نمبر 1 بیٹنگ لائن 221 رنز بنا سکی۔ بھارتی بلے باز رویندرا جدیجا کی نصف سینچری رائیگاں گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری نے 3 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔

240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ورلڈ کپ میں رنز مشین روہت شرما صرف ایک رن بنا کر پویلین چلتے بنے، ان کے پیچھے بھارتی ٹیم قائد ویرات کوہلی اور دوسرے اوپنر کے ایل راہول بھی بالترتیب ایک، ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے،دنیش کارتھک کو صرف 6 رنز پر ہنری نے پویلین کی راہ دکھائی۔رشبھ پنت اور ہاردک پانڈیا نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 47 رنز بناکر کیوی بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت دکھائی لیکن 32 رنز کی اننگز کھیل کر رشبھ پنت پانڈیا کا ساتھ چھوڑ گئے،ہاردک پانڈیا 32 رنز بناکر سینٹنر کا شکار بنے۔
گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، اگر آج بھی میچ بارش سے متاثر ہوجاتا ہے توبھارت کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہونے کی بنیاد پر فائنل میں پہنچ جائے گی۔ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل اولڈ ٹریفورڈ گراﺅنڈ میں بھارت اور نیوزی لینڈکے درمیان ہورہا ہے جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اب نیوزی لیںڈ فائنل میں پہنچ چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں