صادق آباد ٹرین حادثہ، 2ریل گاڑیاں ٹکراگئیں

صادق آباد :ولہار پھاٹک کے قریب اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی کے درمیان تصادم-
*ریسکیو 1122*

صادق آباد۔ریسکیوآپریشن میں مصروف ایمرجنسی گاڑیاں 50۔
*ریسکیو 1122*
صادق آباد۔ 69مریضوں میں 60 کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا 9 جانبحق۔
*ریسکیو 1122*

صادق آباد : ولہار ریلوے اسٹیشن کے قریب مسافر اور مال گاڑی کی ٹکر۔ ترجمان پولیس
صادق آباد : حادثہ میں اکبر ایکسپریس میں سوار متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع : ترجمان پولیس

صادق آباد : حادثہ کی اطلاع ملتے ہی
ڈی پی او عمر سلامت،ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل،اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی : ترجمان پولیس
صادق آباد : ٹریفک پولیس اور پولیس کے دیگر وننگز بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں : ترجمان پولیس

صادق آباد : زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے ضلع کے مختلف علاقوں سے ایمبولینسسز جائے حادثہ پہنچنا شروع ہوگئیں : ترجمان پولیس

صادق آباد : ٹرین حادثہ میں زخمیوں کو
ٹی ایچ کیو صادق آباد اور شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کیا جارہا ہے : ترجمان پولیس
صادق آباد : پولیس، ریسکیو ،مقامی افراد و دیگر ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں : ترجمان پولیس
صادق آباد : تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور شیخ زید ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی : ترجمان پولیس

صادق آباد : ڈی پی او عمر سلامت کی جانب سے زخمیوں کی جانیں بچانے کے لیے عوام الناس سے خون عطیات دینے کی اپیل : ترجمان پولیس
صادق آباد : خون کا عطیہ دینے والے افراد ٹی ایچ کیو صادق آباد اور شیخ زید ہسپتال پہنچ جائیں : ترجمان پولیس
صادق آباد : ریلوے ٹریفک کو ریلوے حکام کنٹرول کر رہے ہیں : ترجمان پولیس
صادق آباد : اکبر ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں : ترجمان پولیس
صادق آباد : ٹرین حادثہ میں زخمی اور جانبحق افراد کی معلومات کے لیے 068930109/9230342 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے : ترجمان پولیس

اپنا تبصرہ بھیجیں