ٹرین حادثہ کا شکار ہونے والی اکبر ایکسپریس کے مسافروں کو ضلعی انتظامیہ ائیر کنڈیشنڈ کوچز کے ذریعے منزل مقصود تک پہنچا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر

(ٹرین حادثہ)
رحیم یارخان:ولہار ٹرین حادثہ کا ریسکیو اینڈ ریلیف اپریشن جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل

رحیم یار خان:ریسکیو اپریشن میں ریسکیو1122، پولیس، پاک آرمی، صحت سمیت دیگر امدادی محکمے حصہ لے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل
رحیم یار خان:حادثہ کا شکار ہونے والی اکبر ایکسپریس کے مسافروں کو ضلعی انتظامیہ ائیر کنڈیشنڈ کوچز کے ذریعے منزل مقصود تک پہنچا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل
رحیم یا رخان:حادثہ کی شکار ٹرین کے مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھانا اور پانی تقسیم کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل

رحیم یار خان:ٹرین حادثہ کے زخمیوں اور ان کے ورثاء کو ہسپتال میں ادویات، کھانا سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر
رحیم یار خان:ٹرین حادثہ کے باعث دیگر تحصیلوں میں کے ریلوے اسٹیشنز پر کھڑی مسافر ٹرینوں کے مسافروں میں بھی پانی و کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل
رحیم یار خان:متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، چیف افسران میونسپل کمیٹیز و دیگر محکمے مسافروں کو کھانا اور پانی فراہم کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل

رحیم یار خان:ٹرین کی تمام متاثرہ بوگیوں میں سرچ اپریشن مکمل ہونے تک ریسکیو اپریشن جاری رہے گا۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل
رحیم یار خان:ضلعی انتظامیہ افسوسناک حادثہ میں جانبحق ہونے والے مسافروں کے ورثاء سے رابطہ میں ہے۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل
رحیم یار خان:تمام جانبحق مسافروں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ ادا کرے گی۔ڈپٹی کمشنر

اپنا تبصرہ بھیجیں