شیخ زید ہسپتال کے آئی ڈیپارٹمنٹ میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر ڈاکٹر محمد صدیق چوہدری، ڈاکٹر رضا اللہ خان اور ڈاکٹر محمد لطیف کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔

رحیم یارخان ( )آئی ڈیپارٹمنٹ شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان کی طرف سے پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یارخان کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں ویلکم کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل ڈاکٹر ظفر حسین تنویر تھے جبکہ اعزازی مہمان میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام ربانی تھے۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر سمیرا ریاض نے سر انجام دیے۔ پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین عربی نے اپنے خطاب میں پرنسپل ڈاکٹر ظفر حسین تنویرشیخ زید میڈیکل کالج/ہسپتال کے لیے امیدوں کا مہور قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا وسیع تجربہ بطور استاد، بطور پروفیسر،بطور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور اب بطور پرنسپل ادارہ ہذا کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ان کی سربراہی میں ہسپتال ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔

پرنسپل ڈاکٹر ظفر حسین تنویرنے اپنے خطاب میں آئی ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور سٹاف کو شیخ زید ہسپتال کی بہترین ٹیم قرار دیا، انہوں نے اپنے خطاب میں اپنی طبی و تعلیمی جدوجہد اور خدمات کا ذکر کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شیخ زید ہسپتال میں سٹاف ومریضوں کی فلاح وبہبود میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام ربانی نے پرنسپل ڈاکٹرظفرحسین تنویر کی سرپرستی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اور انکی ٹیم ہسپتال ہذا کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر آئی ڈیپارٹمنٹ میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر ڈاکٹر محمد صدیق چوہدری، ڈاکٹر رضا اللہ خان اور ڈاکٹر محمد لطیف کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔

آئی ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر اور OSP کے چیف کوارڈینیٹر ڈاکٹر حافظ محمد عثمان اختر نے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایم ایس ڈاکٹر غلام ربانی کو روایتی اجرک پیش کی جبکہ ایم ایس غلام ربانی نے آئی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے پرنسپل ڈاکٹر ظفر حسین تنویرکو روایتی اجرک پیش کی۔ تقریب کااختتام پر تکلف عشائیے سے کیا گیا جس میں پرنسپل ڈاکٹر ظفر حسین تنویرنے اپنی خوبصورت شاعری سے چار چاند لگا دیے۔ اس موقع پرپرنسپل اسٹاف آفیسر ڈاکٹرعمر چیمہ،ڈاکٹر سجاد محمد حیدر،ڈاکٹر خاور صدیق، ڈاکٹر محمد طارق، ڈاکٹر صدیق آزاد، ڈاکٹر محمد رمضان،ڈاکٹر شوکت بلال، ڈاکٹر فیصل رشید، ڈاکٹر اذکاء مشتاق، ڈاکٹر ثانیہ اسلم، ڈاکٹر ندا طارق، ڈاکٹر حنا اختر و دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں