شیخ زید مڈیکل کلاج وہسپتال رحیم یارخان کے چلڈرن وارڈ میں پاورپوائنٹ کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا,

رحیم یارخان ( )شیخ زید مڈیکل کلاج وہسپتال رحیم یارخان کے چلڈرن
وارڈ یونٹ ون میں پاورپوائنٹ کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا
گیا اس ورکشاپ کے مہمان خصوصی پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال
پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین تنویرتھے،

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں
انچارج چلڈرن وارڈ پروفیسرڈاکٹر محمد سلیم لغاری اوران کی ٹیم کو
مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے دور جدیدکے تقاضوں کے مد نظررکھتے ہوئے اس
ورکشاپ کا انعقادکیا،اس ورکشاپ سے ڈاکٹرزاورریسرچ کے کاموں میں کافی
مددملے گی اس طرح کی ورکشاپ کی ضرورت ہے تاکہ میڈیکل سے تعلق رکھنے والے
لوگ کمپیوٹر کے استعمال بارے ضرور جانیں،

اس موقع پر پروفیسرڈاکٹر محمد
سلیم لغاری کا کہنا تھا کہ ہم نے کمپیوٹر اورانٹر نیٹ کے دور کو مد نظر
رکھتے ہوئے اس ورکشاپ کاانعقادکرایا میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ دوسرے
ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر زنے اس ورکشاپ میں شرکت کی۔اس طرح کی ورکشاپس کا ہم
باقاعدگی سے انعقادکرتے رہیں گے

انہوں نے بتایا کہ مس انعم صدیقی کی
سربراہی میں لیکچرزاورریسرچ میں کافی مدد ملے گی اس موقع پرفوکل پرسن شیخ
زید میڈیکل کالج وہسپتال ڈاکٹر علی برہان مصطفی،اسسٹنٹ پروفیسر پتھالوجی
ڈاکٹر عمر خالدچیمہ،اسسٹنٹ پروفیسر برائے امراض چشم ڈاکٹر سجاد محمود
حیدر، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر راغب اقبال،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر زاہد
محمود،پروفیسر ڈاکٹر حسن محمود تبسم،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سلطان احمد
اویسی،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد،سینئر رجسٹرار ڈاکٹر زاہد محمود
بلوچ،ڈاکٹر ساجدہ خالد اورعامرافضل بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں