معروف اداکارہ ماہ نور کی نئی فلم راج دبدمعاشے عیدالاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی”

فلمسٹار ماڈل و اسٹیج اداکارہ ماہ نور کی نئی پشتو فلم عیدالاضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ماہ نور کی نئی پشتو فلم راج دبدمعاشے عیدالاضحیٰ پر پشتو سینما گھروں کی زینت بنے گی فلم کی کاسٹ میں ارباز خان، عجب گل خان، آصف خان، جہانگیر جانی، ماہ نور اور فیروزہ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں اس فلم کے ہدایت کار نادر خان ہیں اس موقع پر ماہ نور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے بڑی خوشی کی بات ہے کہ اس عید پر میری پشتو فلم راج دبدمعاشے سینماؤں گھروں کی زینت بن رہی ہے مزید کہا کہ یہ فلم میرے پرستاروں کے لیے عید پر بڑا تحفہ ثابت ہو گی

اپنا تبصرہ بھیجیں