وزیرِ اعظم عمران خان سے قومی کرکٹ ٹیم کی ملاقات”

وزیرِ اعظم عمران خان سے قومی کرکٹ ٹیم کی وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات.

ملاقات میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، سینیٹر فیصل جاوید اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ شریک.
ملاقات کا آغاز قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے تعارف سے ہوا.وزیرِ اعظم نے کھلاڑیوں کو کرکٹ کے حوالے سے ٹپس بھی دیں.اسکے علاوہ وزیرِ اعظم نے کھلاڑیوں سے اپنے کرکٹ کیرئیر کے تجربات شیئر کئے .اللہ تعالی نے کامیابی کے اصول وضع کر رکھے ہیں. وزیرِ اعظم
حضور صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کے سب سے کامیاب ترین انسان ہیں.انکا راستہ وہ ہے جو ہم پانچ وقت اللہ سے مانگتے ہیں. وہ راستہ جن پر اللہ کا انعام ہوا.کامیابی کا راستہ سچائی اور ایمانداری کا راستہ ہے. انسان کو اللہ تعالی نے اشرف المخلوقات بنایا ہے.انسان کوشش اور محنت سے اپنی تقدیر بدل سکتا ہے.ایک راستہ عزت کا ہے اور دوسرا پیسے کا. آپکو پیسے کے بت کو توڑنا ہے.آپکو ٹیم اور قوم کیلئے کھیلنا ہے.
پوری قوم کی نظریں آپ پر ہیں.پوری قوم اپکو کامیاب دیکھنا چاہتی ہے. وزیرِ اعظم

آپ دنیا میں پاکستان کے نمائندے و سفیر ہیں. وزیرِ اعظم.
آپ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں. پوری دنیا پاکستانیوں کے ٹیلنٹ کو تسلیم کرتی ہے.تاریخ گواہ ہے، بدر میں 313 نے بڑی فوج کو شکست دی اور صرف 13 سال میں دنیا کی سب سے بڑی سلطنتوں، رومیوں اور فارسیوں کو شکست دے دی. وزیرِ اعظم.

آپ میں ٹیم سپرٹ ہونا چاہئیے. وزیرِ اعظم.

میدان میں جب اتریں تو خود اعتمادی اور جیتنے کے جذبے سے اتریں.وہ ٹیم کبھی نہیں جیتتی جو ہار سے بچنے کیلئے کھیلے.میں جب کھیلتا تھا تو ہم نے کرکٹ کو برے حالات سے نکال کر ورلڈ کپ جیتا.آپکو جارہانہ انداز میں کھیلنا ہے، دفاعی نقطہ نظر سے کھیلنے والی ٹیم کبھی نہیں جیتتی،
ہم نے ہی کرکٹ میں اٹیکنگ ٹیکنیک کو متعارف کرایا، ہار سے انسان سیکھتا ہے. کوئی بھی کامیاب شخص ایسا نہیں گزرا جو زندگی میں ہارا نہ ہو.دن کے اختتام پر اپنا محاسبہ کرنے سے انسان اپنی غلطیوں کو سدھارتا ہے.ٹیم کو اعصابی طور پر مضبوط کریں. پریشر میں پریشان ہونے کی بجائے پریشر سے لطف اندوز ہونا سیکھیں.وکٹ لینے پر کام کریں. رن روکنا اور وکٹ لینا دو علیحدہ تکنیکیں ہیں.محنت سے ایک مضبوط ٹیم بنیں. پوری قوم کی آپسے امیدیں وابستہ ہیں. وزیرِ اعظم.

اپنا تبصرہ بھیجیں