ادبی وثقافتی ترقی اور فنون لطیفہ کے فروغ میں الحمراء کا کردار قابل تقلید ہے۔ راجہ جہانگیر انور

الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کو تزئین و آرائش کے بعدری اوپن کر دیا گیا”

سیکرٹری اطلاعات وثقافت راجہ جہانگیر انور نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقا ر علی زلفی کے ہمراہ اکیڈمی کا افتتاح کیا۔
ہمارا نوجوان دُنیا کے ہر شعبہ میں ملک وقوم کا نام روشن کر رہاہے۔ادبی وثقافتی ترقی اور فنون لطیفہ کے فروغ میں الحمراء کا کردار قابل تقلید ہے۔ راجہ جہانگیر انور

افتتاحی تقریب میں ڈی جی پی آر ثمن رائے،ڈائریکٹر مجلس ترقی ادب منصور آفاق و دیگر افسران کی شرکت,
سیکرٹری اطلاعات وثقافت راجہ جہانگیر انور نے ستار، گٹار، ہارمونیم،طبلہ،فلیوٹ،سارنگی و دیگر کلاسز کا جائزہ لیا۔

الحمراء اکیڈمی کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں ٗ محکمہ اطلاعات وثقافت کے تعاون پر شکرگزار ہیں۔الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس ٗفنون کے 13شعبوں میں تعلیم وتدریس دے رہا ہے۔
سینکڑوں آرٹسٹ ترتیب حاصل کرنے کے بعد عملی میدان میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ذوالفقار علی زلفی

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے صوبائی سیکرٹری راجہ جہانگیر انور کو سوونیئر پیش کیا۔
سیکرٹر ی اطلاعات وثقافت راجہ جہانگیر انور کے الحمراء کے اس اقدام کو نوجوانوں کے روشن مستقبل کی نوید قرار دے دیا۔

الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کونسل عالمی شہرہ آفاق ٗاساتذہ کی خدمات حاصل ہیں۔الحمراء کی اس عظیم کامیابی پر میری ٹیم خصوصی مبارکباد کی مستحق ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقا ر علی زلفی

اپنا تبصرہ بھیجیں